
ولیم “بڈ” پوسٹ III نامی شخص نے لاٹری میں 16.2 ملین ڈالرز ( 11 ملین پاونڈز) جیتے، لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ دولت ان کے لیے ایک مصیبت ثابت ہوگی۔
ہم سب لاٹری جیتنے کا خواب دیکھتے ہیں، لیکن ولیم کی زندگی کی کہانی ظاہر کرتی ہے کہ قوس قزح کے آخر میں ہمیشہ سونا نہیں ہوتا۔
1988 میں، ولیم “بڈ” پوسٹ III نے پنسلوانیا لاٹری کے ٹکٹ خریدے جس نے انہیں کروڑ پتی بنا دیا۔
ٹائم میگزین کے مطابق جب پوسٹ نے لاٹری جیتی تو ان کے بینک اکاؤنٹ میں صرف دو ڈالر تھے۔
لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ پریوں کی کہانی سے کہیں زیادہ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔
ولیم کو جیتنے والی رقم کی ادائیگی سالانہ پانچ لاکھ ڈالرز کی قسطوں میں ملنی تھی، جو ایک غریب انسان کے لیے وہ سب کچھ کرنے کے لیے کافی ہے جس کا تصور کیا جاسکتا ہے۔
لیکن مصیبت یہ تھی کہ ولیم نے اس خزانے کو خرچ کرنے میں عقل مندی نہیں دکھائی۔
ایل اے ٹائمز سے بات کرتے ہوئے، دیوالیہ پن کے وکیل جان لیچر نے ولیم کو اس راتوں رات کروڑ پتی بننے والے شخص سے تشبیہہ دی جو جوش میں آکر اپنی امارت کو ٹھیک سے سنبھال نہیں پاتا۔
اپنی پہلی ادائیگی کے دو ہفتوں کے اندر ہی ولیم اس کا دو تہائی حصہ ایک ریستوراں اور استعمال شدہ کار لاٹ پر خرچ کر چکے تھے۔
اس کے بعد حالات بد سے بدتر کی جانب اس وقت بڑھے، جب ان کے حقیقی بھائی نے ان کی جان لینے کے لیے ایک کرائے کے قاتل کو سُپاری دی۔
ولیم کے بھائی نے وراثت حاصل کرنے کی کوشش میں ان پر اور ان کی چھٹی بیوی پر ناکام قاتلانہ حملہ کرایا۔
حملے سے بچنے کی خوشی میں ولیم نے پائلٹ لائسنس نہ ہونے کے باوجود ایک ڈوئل انجن جیٹ خریدنے سمیت کئی قابل اعتراض خریداریوں اور سرمایہ کاری کا ایک سلسلہ شروع کیا۔
بالآخر، ولیم دیوالیہ پن کا اعلان کرنے پر مجبور ہوئے اور ایک بل جمع کرنے والے کے سر پر بندوق چلانے کے جرم میں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔
66 سال کی عمر میں اپنی موت سے 13 سال پہلے، 1993 میں واشنگٹن پوسٹ سے بات کرتے ہوئے، ولیم نے شکایت کی کہ دولت نے ان کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں۔
انہوں نے کہا، “ہر کوئی پیسہ جیتنے کا خواب دیکھتا ہے، لیکن کسی کو بھی ان ڈراؤنے خوابوں یا آنے والے مسائل کا احساس نہیں ہوتا۔”
ولیم کے آخری الفاظ جو ریکارڈ کئے گئے وہ تھے کہ، “جب میں غریب تھا تو میں بہت خوش تھا۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News