Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کے مظالم سے تاریخ بھری پڑی ہے، عامر خان

Now Reading:

پیپلز پارٹی کے مظالم سے تاریخ بھری پڑی ہے، عامر خان
عامر خان

رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مظالم سے تاریخ بھری پڑی ہے۔

ٹنڈوالہ یار میں عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوالہ یار کے واقعے سے پورے سندھ کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، دو روز قبل احاطہ عدالت پولیس کی موجودگی میں خلیل الرحمٰن بھولو کو قتل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاجر نوجوان کو عدالت کے اندر قتل کیا گیا، لاسانی فسادات پھیلانے میں پولیس ملوث ہے، 35 سالوں سے صوبے کو سندھی مہاجر کے نام پر تباہ کیا گیا ہے، ہماری ماؤں بہنوں پر کیوں تشدد کیا گیا یہ نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مظالم سے تاریخ بھری پڑی ہے، ہم پر لاسانیت کے الزامات لگائے جارہے ہیں جو غلط ہیں، پہلے مہاجر نوجوان کو عدالت میں قتل کیا گیا پھر خواتین پر تشدد کیا گیا، خلیل الرحمٰن کے قتل کی سازش میں یہاں کا ایس ایس پی ملوث ہے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے کہا کہ جس شخص نے قتل کیا وہ شاہانہ انداز میں سیلفیاں بنا رہا ہے، خواتین پر گھروں میں گھس کر تشدد کیا گیا، درخواست کے باواجود خلیل الرحمٰن کو سیکیورٹی کیوں نہیں دی گئی، سوچی سمجھی سازش کے پہچھے سندھ پولیس کا ہاتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر