
سماجی رابطے کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے تاکہ ایڈمنز کو گروپ میں کسی بھی صارف کے پیغامات کو حذف کرنے کی اجازت دی جا سکے۔
واٹس ایپ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک اعتدال پسند فیچر تیار کر رہی ہے جو حریف میسجنگ سروس ٹیلی گرام پر پہلے سے ہی موجود ہے، ٹیلی گرام بھی اسی طرح ایڈمنز کو گروپ ممبرز کے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
واٹس ایپ نے ابھی تک باقاعدہ ایسے کسی فیچر کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا ہے۔
واٹس ایپ فیچر ٹریکر WABetaInfo کے شیئر کردہ اسکرین شاٹ کے مطابق، میٹا کی ملکیت میسجنگ سروس گروپ ایڈمنز کو کسی بھی گروپ ممبر کے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کی اجازت دینے کے لیے ایک فیچر پر کام کر رہی ہے۔
اسکرین شاٹ میں واٹس ایپ چیٹ میں ایک حذف شدہ پیغام کو دکھایا گیا ہے۔
If you are a group admin, you will be able to delete any message for everyone in your groups, in a future update of WhatsApp beta for Android.
A good moderation, finally. #WhatsApp pic.twitter.com/Gxw1AANg7M
— WABetaInfo (@WABetaInfo) January 26, 2022
حذف شدہ میسیج کی جگہ ایک پلیس ہولڈر پیغام دیکھا جاسکتا ہے، جس میں صارف کو آگاہ کو کیا گیا ہے یہ پیغام ایڈمن کی جانب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کی حریف ٹیلی گرام، گروپ ایڈمنز کو کسی بھی صارف کے پیغامات کو حذف کرنے کی اجازت تو دیتی ہے، لیکن اس میں پلیس ہولڈر پیغام ظاہر نہیں ہوتا۔
پیغامات کو حذف کرنے کی آئندہ صلاحیت خاص طور پر میسجنگ سروس پر جعلی خبروں یا نقصان دہ مواد کے واقعات کو روکنے کے لیے واٹس ایپ گروپس میں ایک طاقتور اعتدال پسند ٹول کے طور پر کام کر سکتی ہے۔
تاہم، اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کہ آیا گروپ ایڈمنز گروپ میں پرانے پیغامات کو حذف کر سکیں گے یا نہیں۔
صارفین فی الحال اپنے پیغامات چیٹس یا گروپس میں ایک گھنٹہ، آٹھ منٹ اور 16 سیکنڈ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
تاہم، واٹس ایپ ایڈمنز کے لیے گروپ میں پیغامات کو حذف کرنے کی حد کو بڑھا سکتا ہے، جس سے وہ گروپ میں صارفین کے پوسٹ کیے گئے پرانے پیغامات سے نمٹ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News