 
                                                                              آوارہ کتوں نے گلیوں، محلوں، اہم شاہرہوں، سرکاری دفاتر اور پارکوں سمیت دیگر سرکاری املاک کو اپنا مسکن بنا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے 2 ہفتوں کے دوران 500 افراد کو بھنبھور ڈالا۔
شہر اور مضافاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کے غول کے غول رات اور دن کے اوقات میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنانے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: سال کے آغاز میں بھی آوارہ کتوں کا بچوں کو کاٹنے کا سلسلہ تھم نہ سکا
سرکاری اسپتال کے اعداد وشمار کے مطابق، کھاریاں 55، ڈنگہ 30، لالہ موسی 20، گجرات 250، کنجاہ 30، جلالپورجٹاں 40، کوٹلہ 15، ٹانڈہ 5 اور سرائے عالمگير 45 کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: سکھر: آوارہ کتوں نے آفت مچادی
ڈپٹی کمشنر گجرات کی دوسری بار تعیناتی کے باوجود شہری اذیت کا شکار ہیں جبکہ انتظاميہ افسران فوٹو سیشن اور کاغذی کارروائيوں تک محدود ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات، ڈاگ بائیٹ کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کتے کے کاٹنے کے بعد زخمی مریض کو ویکسين کے بعد گھر بھیج دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 