راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پریانتھا کمار کیس میں روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت جاری ہے۔
وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کی ملاقات ہوئی جس میں اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے سری لنکن پریانتھا کمار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر یاسین جوئیہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تعزیتی قرارداد پیش کرنے پر آپ کے ممنون ہیں، سری لنکن حکومت کو کیس میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔
ملاقات میں وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
راجہ بشارت نے کہا کہ پریانتھا کمار کیس میں وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے ذاتی دلچسپی لی، پریانتھا کمار کیس میں روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت جاری ہے۔
وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے مزید کہا کہ تعزیتی قرارداد کے ذریعے سری لنکن عوام کے دکھ میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
