حسان خاور کا کہنا ہےشریف خاندان کی سیاست سسیلین مافیا کی طرح ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شریف خاندان میڈیا کو کنٹرول کرنےکی کوشش کرتارہا، شریفوں کےچپڑاسیوں کےاکاؤنٹس سےاربوں روپےبرآمد ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کودنیا نےاپنایا، پاکستان کی ترقی کی شرح 5 فیصد سےتجاوزکرچکی۔
یہ بھی پڑھیں : ‘شہباز شریف 16ارب کی میگا کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں’
حسان خاورنے کہاکہ لاہورمیں انڈرگراؤنڈ واٹرٹینک، فلائی اوورزبنارہےہیں، سرکاری اراضی پر قبضہ ختم کراکرسرمایہ کاری کررہےہیں،کورونا کےخلاف پاکستان کی کارکردگی کوعالمی سطح پرسراہاگیا، سروے کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سب سےبہترتھی۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں7 ہزاراسکولزکواپ گریڈکردیا گیا،مارچ کےآخرتک پورےپنجاب میں صحت کارڈدےدیں گے،پنجاب میں صحت کےشعبےمیں انقلابی تبدیلیاں کررہےہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نےریسکیواینڈریلیف سروس کی منظوری دیدی،۔
ترجمان حکومت پنجاب نے کہاکہ ریسکیواینڈریلیف سروس کوابتدامیں11اضلاع میں شروع کر ینگے، ریسکیو 1122 کا دائرہ کارمحدودتھا، ریسکیو 1122 کاآغازمزید 89 تحصیلوں میں کیا جائے گا۔
حسان خاورنے کہاکہ صحافی قتل کیس کےشواہداکٹھےکیےجارہےہیں،صحافیوں کوہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، صحافی قتل کیس کومثالی بنائیں گے،عثمان بزدارنےپریس کلب کےباہرصحافی کےقتل کانوٹس لیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی قتل کیس میں پیشرفت ہورہی ہے، حکومت جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کارروائی کررہی ہے، ہماری برآمدات اورترسیلات زرمیں ریکارڈاضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
