 
                                                                              مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت میں ثبوت اور جواب دیتے ہوئے نیب کو کورونا ہوجاتا ہے۔عمران صاحب اور ان کے ٹاؤٹ بہانے نہ بنائیں، ثبوت لائیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے اپنے آئیں بائیں شائیں کے پلندے میں مریم نواز شریف کی درخواست میں بیان کردہ ایک نکتے، ایک واقعے اور ایک حقیقت کا بھی جواب موجود نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ سیاہ کرداروں کے صفحے کالے کرنے سے کام نہیں چلے گا، مریم نواز کی پٹیشن کا جواب دیں، ثبوت لائیں، عدالت اور ججوں کے سوالات کا جواب دیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا نیب کے پاس نوازشریف کی جائیداد کی ملکیت اور مریم نواز کے بینیفیشل اونر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ثبوتوں کے صندوق اسلاآباد ہائی کورٹ بھی نہ پہنچ سکے۔
انھوں نے کہا کہ نیب کے پاس نہ ثبوت، نہ دلیل اورنہ ہی کوئی کیس ہے صرف عمران صاحب کی ڈھٹائی اورضد ہے۔ اسلاآباد ہائی کورٹ نے جب نیب سے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے الزامات کا جواب اور ثبوت مانگے تو نیب کو کورونا ہوگیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا نیب نے مریم نوازشریف کی درخواست کے جواب میں کہا ہے وہ جواب نہیں دے سکتے اُن کے سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت ختم ہو گئی ہے۔ عدالت نے نیب سے ثبوت مانگے تھے، نیب نے باسی الزامات پرمبنی جواب پیش کیا۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نیب کے جواب میں جج صاحبان کے سوالات، نیب کے اپنے الزامات اور دعوؤں کا کوئی جواب موجود نہیں ۔ نیب کا جواب تین سال سے جاری آئیں بائیں شائیں ہے۔ نیب ججوں اور عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکا۔
انھوں نے مذید کہا کہ نیب کی جمع کرائی گئی طوطا کہانی میں مریم نواز کی طرف سے دائر درخواست کے حقائق کا کوئی جواب نہیں۔ نیب آج تک اسلاآباد ہائی کورٹ میں نوازشریف اورمریم نواز کے خلاف کوئی ثبوت، دستاویز اور جواب جمع نہیں کروا سکی۔
بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب عدالت پہلے ہی نوازشریف کے خلاف کرپشن کا ہرالزام مسترد کرچکی ہے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑکے پاس نہ کوئی قانونی دلیل، ثبوت اورنہ ہی شرم ہے کہ قوم سے اپنے جھوٹ پر معافی مانگیں۔
ان کا کہنا تھا معیشت کی تباہی پرجس طرح عمران صاحب کورونا کے پیچھے چھپ گئے۔ ویسے ہی اب ہائی کورٹ میں نیب کورونا کے پیچھے چھپ گیا ہے۔ پہلے نیب نے کہا کہ مقدمے کی کارروائی روز چلائیں لیکن اب نیب کو کورونا ہوگیا۔ 
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 