Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین زچگی کے بعد وزن کیسے کم کریں؟

Now Reading:

خواتین زچگی کے بعد وزن کیسے کم کریں؟

حمل ٹھہرنے کے بعد خواتین کو اپنی اور بچے کی صحت کے لئے اپنی غذا کا بھرپور خیال رکھنا پڑتا ہے، تاہم زچگی کے بعد اضافی وزن خواتین کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔

جہاں زچگی کے بعد خواتین کو بچے کی صحت و تندرستی کی فکر رہتی ہے وہیں انہیں یہ بات بھی ستاتی ہے کہ ان کا جسم بھدا ہو گیا ہے اور وزن بےحد بڑھ گیا ہے۔

 حمل کے دوران اور زچگی کے بعد بہت سی خواتین کا جسم حقیقی معنوں میں  پھول جاتا ہے اور وزن بڑھ جاتا ہے یہ ایک عام سی بات ہے مگر اس وزن کو کیسے کم کیا جائے اور کس طرح اپنے جسم کو پہلے جیسے شیپ میں واپس لایا جا سکتا ہے آیئے اس حوالے سے آپ کو چند  نسخے بتاتے ہیں۔

خواتین زچگی کے بعد وزن کیسے گھٹائیں؟

صحت مند غذا

Advertisement

زچگی کے بعد اکثر خواتین بچے کے خیال میں لگ جاتی ہیں اور اپنی صحت کو نظرانداز کر دیتی ہیں، جبکہ اس وقت انہیں سب سے زیادہ اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، زچگی کے بعد خواتین کو کمزوری دور کرنے کے لئے صحت مند غذا کا انتخاب کرنا چاہیئے اور پھلوں اور سبزیوں کا بھرپور استعمال کرنا چاہیئے۔

خواتین کو چاہیئے کہ سرخ گوشت کا استعمال ممکن حد تک کم کریں کیونکہ اس میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے اور سرخ گوشت کے بجائے مچھلی اور مرغی استعمال کریں۔

 اس کے علاوہ بغیر بالائی کے دودھ اور دہی کا استعمال کریں۔

 بادام، گاجروں اور دیگر تازہ سبزیوں کا استعمال بھی زچہ کی صحت کے لئے مفید ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ماں بچے کو اپنا دودھ پلا رہی ہو تو ماں کا وزن بڑھ نہیں پائے گا جس سے ماں اور بچے دونوں کی صحت پر مفید اثرات مرتب ہوں گے۔

ورزش

Advertisement

دوران حمل ماں کے پیٹ اورکولہوں کے پٹھے پھیل جاتے ہیں۔ انہیں واپس اپنی شکل میںلانے کے لئے باقاعدہ ورزش کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے ہاں زچہ کو اور خاص طور پر سی سیکشن سے گزرنے والی خواتین کو بالخصوص لمبے عرصے تک بستر پرآرام کے لئے لٹا دیا جاتا ہے جو بالکل غلط طریقہ ہے۔

گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر کنیز فاطمہ کے مطابق خواتین کو زچگی کے دوسرے ہی دن متحرک کردینا چاہئے تاکہ ان کا جسم بے ڈول ہونے سے بچ جائے اور بیٹھے یا ہر وقت لیٹ رہنے کی وجہ سے وزن میں مزید اضافہ نہ ہو۔

احتیاطی تدابیر

حاملہ اور زچہ خواتین کو چاہیئے کہ تلی ہوئی اشیا مرغن غذائیں‘ مٹھائیاں، کیک، پڈنگ اورچکنائی والی خوراک سے بالکل پرہیز کریں۔

 ساتھ ہی کسی اچھی ڈائیٹیشن سے مشورہ کرکے ایک متوازن غذا کا چارٹ تجویز کروا لیں اور اس پر سختی سے عمل کریں۔

تیز پیدل چلنے (واک اور جاگنگ) سے بھی آپ اپنا وزن کم کرسکتی ہیں، آغاز میں اس کا دورانیہ کم رکھیں اورجب ٹانگوں کے پٹھے اور پاﺅں اس کے عادی بن جائیں تو اس دورانیے میں اضافہ کر دیں۔

Advertisement

زیادہ سے زیادہ پانی پینے سے بھی جسم کی اضافی چربی گھلتی ہے ساتھ ہی جلد تروتازہ رہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر