
ٹوکیو:جاپان میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ایسے ٹماٹر فروخت ہورہے ہیں جو بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے، پرسکون نیند میں مدد دینے اور اضطراب کو بھی ختم کرتے ہیں۔
ان ٹماٹروں کی تیاری میں جنیاتی انجینئرنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی’ کرسپر‘ کو استعمال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ٹماٹرجاپان کی بایوٹیکنالوجی کمپنی ’سناٹیک سیڈ‘ نے کئی برس کی تحقیق کے بعد تیار کئے ہیں اوراب انہیں فروخت کے لئے پیش کیاجارہا ہے۔
ویسے تو ٹماٹر ایک صحت بخش سبزی ہے جو اپنے اندر ایسے اجزاء لئے ہوئے ہے جو کئی طرح کی بیماریوں کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں، اسی لئے ٹماٹر کو جینیاتی طور تبدیل کر کے اس کی افادیت کو مزید بڑھا دیا گیاہے۔
جنیاتی طور پر تبدیل شدہ ٹماٹر میں گیما امائنوٹائرک ایسڈ (گابا) کے نام سے مشہور ایک مادہ قدرتی طور پر بنتا ہے یہ مادہ بلڈ پریشرکواعتدال میں رکھنے کے ساتھ اعصاب کے سکون کا باعث بھی بنتا ہے۔
یہ بات جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ جاپان میں گابا ایک صحت بخش مرکب کی حیثیت فروخت کیا جاتا ہے۔ یہ وٹامن سی سے ملتا جلتا ہوتا ہے۔ سناٹیک سیڈ کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیروشی ایزورا کا کہنا ہے کہ اسی لئے ہم نے اپنی جنیوم ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کے لئے سب سے پہلے اسے منتخب کیا۔
واضح رہے کہ ہروشی ایزورا سوکوبا یونیورسٹی، جاپان میں پلانٹ مالیکیولر بائیا لوجسٹ (نباتی سالماتی حیاتیات داں) ہیں۔
تاہم اس بارے میں نیچربایوٹیکنالوجی کی معروف رپورٹرایمیلی والٹز نے اپنی حالیہ ایک خبر میں شکوک شبہات کا اظہار کرتے ہو ئے لکھا ہے کہ یہ دعویٰ بلترتیب 2003 اور2009 میں کی گئی دو ایسی تحقیقات کی بنیاد کیا جارہا ہے جو مشکوک ہے اور ان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ان تمام باتوں اور دعوؤں سے قطع نظر جاپان میں گابا ٹماٹروں کو 2020 میں فروخت کے لئے منظور کیا گیا تھا لیکن حیرت انگیز طور چند ماہ قبل ہی وہاں اس کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔
ان ٹماٹروں کو تیار کرنے والی کمپنی سناٹیک سیڈ نے اب ان ٹماٹروں کی پنیری بھی فروخت کے لئے پیش کر دی ہے تاکہ جاپان کے مقامی کسان انہیں اپنے کھیتوں میں بڑے پیمانے پر کاشت کر کے زیادہ منافع حاصل کر سکیں۔
بہت سے شکوک شبہات ہونے کے باوجود گابا ٹماٹر جاپان میں خاصی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں تاہم تحقیقی نقطہ نظر سے اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ یہ واقعی اتنے ہی اثر انگیز ہیں جتنا ان کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News