Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے سمجھ نہیں آتی اپنا حق مانگنے کے لئے کب تک مانگتے رہیں گے، گورنر سندھ

Now Reading:

مجھے سمجھ نہیں آتی اپنا حق مانگنے کے لئے کب تک مانگتے رہیں گے، گورنر سندھ
گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی اپنا حق مانگنے کے لئے کب تک مانگتے رہیں گے۔

عمران اسماعیل نے صدر کوآپریٹو مارکیٹ بحالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وہ دن یاد ہے جب یہاں آگ لگی، خرم شیر زمان نے یہاں کمٹمنٹ کر لی اور کہا کہ مارکیٹ کو بحال کریں گے، ہماری ٹیم نے یہاں اپنا پورا وقت لگایا اور آج یہ مارکیٹ آباد ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی اپنا حق مانگنے کے لئے کب تک مانگتے رہیں گے، جو آپ کے حق پر ڈاکہ ڈالتا ہے اسے مت چھوڑو، وزیر اعظم نے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے جس میں 10 لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک قرضہ مل سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آج آپ تکلیف میں ہیں تو حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی، کراچی وزیر اعظم کے ہمیشہ دل کے قریب رہا ہے، کراچی کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ 50 فائر ٹینڈر کسی کو بھی ملیں ہوں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں سب سے متحرک وزیروں میں اسد عمر کا نام آتا ہے، گرین لائن کا دوسرا مرحلہ ٹاور تک بھی بہت جلد مکمل ہوگا، کراچی کے لئے ہم نے کہیں کسر نہیں چھوڑی۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہر پاکستانی کو ایک نظر سے دیکھا جائے، مردم شماری سے پہلے مئی میں پائلٹ پراجیکٹ کیا جائے گا، مردم شماری کے بعد آڈٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2022 میں مردم شماری کا حتمی اعلان کیا جائےگا، ہم لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم چاہتے ہیں لوگ متحد ہوں، تفریق پیدا نہ ہو، اقتدار میں آنے والی جماعتیں وقت پر مردم شماری نہ کرواسکیں، مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو پورا ظاہر نہیں کیا جاتا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں مسئلوں پر سیاست کرتی ہیں ،حل نہیں کرتی، کراچی میں مردم شماری پر بینرز نظر آئیں گے، حل نہیں کیا گیا، ئین میں ہے ہر 10 سال میں مردم شماری ہوگی، پیپلز پارٹی نے جو کراچی کے ساتھ کیا عوام اسکا قرض چکائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی ترسیل کا نظام بنایا جائے گا، کے فور منصوبے کی ذمے داری بھی وفاق لے گا، پہلے فیز میں 26 کروڑ گیلن پانی آئے گا، 31 جنوری کو ایکنگ میٹنگ میں وفاق منصوبہ مکمل کرے گا، کے سی آر کا منصوبہ بھی وفاقی حکومت بنائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے عوام صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں، کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو تبدیلی کا پوچھتے تھے وہ گرین لائن کا سفر کرلیں، گرین لائن میں لاکھوں لوگ سفر کرچکے ہیں، کراچی جدید ٹرانسپورٹ کے نظام کیلئے ترستا تھا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ٹیکس سے ملک کا نظام چلتا ہے، تحریک انصاف خدمت کی سیاست کرتی ہے، کراچی میں 13 سال سے مسلط حکومت کام نہیں کرتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر