Advertisement
Advertisement
Advertisement

زوہیب حسن کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری

Now Reading:

زوہیب حسن کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ نے 80 کی دہائی کے معروف پاکستانی گلوکار زوہیب حسن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

زوہیب حسن کو 14 نومبر 2021 کو جاری ہونے والے فیصلے کی حکم عدولی پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

توہین عدالت کی درخواست مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبوری حکم کے باوجود مدعا علیہ کی جانب سے مدعی پر ہتک آمیز اور توہین آمیز الزامات لگائے گئے۔

“مذکورہ مواد مدعا علیہ (مرزا اشتیاق بیگ) کے چار لاکھ فالوورز والے فیس بک اکاونٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔”

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت پر سندھ ہائی کورٹ نے زوہیب حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مرزا اشتیاق بیگ کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا تھا۔

نازیہ حسن کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے دائر دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ زوہیب حسن نے گزشتہ مہینے ایک انٹرویو میں ان پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔

عدالت نے زوہیب حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر تک تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔

عدالت نے زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دینے کی بھی ہدایت کی تھی۔

اشتیاق بیگ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ زوہیب حسن کو ان کے خلاف بیان بازی سے روکا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر