Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزاد اکبر میرے بجائے نواز شریف پر توجہ دیں، حریم شاہ

Now Reading:

شہزاد اکبر میرے بجائے نواز شریف پر توجہ دیں، حریم شاہ
حریم شاہ

حریم شاہ

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں۔

حریم شاہ نے خود پر لگنے والے منی لانڈرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی حکام یا اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ حریم شاہ نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں بڑھکیں مارتے ہوئے خود اپنے پاوں پر کلہاڑی ماری تھی، جس کے بعد اب انہیں منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں چاہتی ہوں میرے خلاف تحقیقات کی جائیں کیونکہ میں سچ بولنے سے ڈرتی نہیں ہوں۔

شہزاد اکبر پر تنقید کرتے ہوئے حریم نے کہا کہ وہ نواز شریف کی منی لانڈرنگ کی بات کرتے ہیں، ان کو تو یہاں سے ہلا نہیں سکے، وہ یہاں مزے سے بیٹھے اپنی زندگی کو انجوائے کررہے ہیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شہزاد اکبر کے خط سے پریشان نہیں، بلکہ لندن میں اپنے قیام سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل منی لانڈرنگ صرف پاکستانی سیاست دان کرتے ہیں ہم نے تو کوئی ایسی منی لانڈرنگ نہیں کی۔

حریم شاہ کہتی ہیں کہ وہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر تفتیشی اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ 10 جنوری کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ میں لندن ایک ہیوی اماؤنٹ کے ساتھ آرہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں پاکستانی پاسپورٹ کی کوئی قدر نہیں ہے اور نہ ہی پاکستانی کرنسی کی کوئی قدر ہے۔

ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ جب آپ رقم لے کر پاکستان سے آئیں تو تھوڑی سی احتیاط کیجئے، کیونکہ مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتا۔ پاکستان پر غریب کے لیے قانون الگ ہے۔

Advertisement

حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد 14 جنوری کو شہزاد اکبر نے اعلان کیا تھا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر