
خاتون کی جان لینے کی کوشش، بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک شخص نے خاتون کوٹرین کے آگے دھکا دے دیا۔
غیر ملکی میڈا رپورٹس کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک نامعلوم شخص نے ٹرین آتا دیکھ کر پٹری کے پاس کھڑی خاتون کو ٹرین کے آگے دھکا دے دیا۔
تاہم ٹرین ڈرائیورنے حاضردماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری بریک لگائے اورخاتون معجزانہ طورپربچ گئیں۔
(⚠️Vidéo choc)
Tentative de meurtre dans la station de métro Rogier à Bruxelles ce vendredi vers 19h40. pic.twitter.com/dT0ag5qEFuAdvertisement— Infos Bruxelles🇧🇪 (@Bruxelles_City) January 14, 2022
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دھکا دینے والے شخص کو اگلے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق حملہ آور شخص کا تعلق فرانس سے ہے۔
متاثرہ خاتون کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا، ٹرین کے آگے خاتون کو دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News