ایس بی سی اے وکیل کو غلط بیانی مہنگی پڑ گئی، عدالت نے ایس بی سی اے وکیل دھنی بخش لاشاری کی شدید سرزنش کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں رہائشی پلاٹس پر بنے کورنگی شادی ہالز مسمار نہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے وکیل ایس بی سی سے کہا کہ آپ ایس بی سی اے کے ساتھ ہیں یا شادی ہالز والے کے؟ کبھی ہال گروانے آتے ہو، کبھی ان کا دفاع کرنے۔ ایس بی سی اے کی وجہ سے ناظر تک کو دھمکایا جاتا ہے۔
وکیل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی دھنی بخش لاشاری نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملے ہونے کی وجہ سے ہالز نہیں توڑے جس پر جسٹس سید حسن اظہررضوی نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ کیا ہے؟ سپریم کورٹ نے تو رہائشی پلاٹس پر تمام شادی ہالز توڑنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ آپ یہاں شادی ہالز والوں کا دفاع کر رہے ہو؟ آپ کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنا کر سپریم کورٹ بھیج دیں؟
سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے کو حکم دیا کہ جائیں اور شادی ہالز گرائیں۔
عدالتے نےیہ بھی حکم دیا کہ دو ہفتے میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائی جائے،
سندھ ہائیکورٹ کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
