Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی کا کراچی میں کل سے مزید پانچ مقامات پر دھرنے کا اعلان

Now Reading:

جماعت اسلامی کا کراچی میں کل سے مزید پانچ مقامات پر دھرنے کا اعلان
حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں کل سے مزید پانچ مقامات پر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 26 واں دن ہے، روز بروز حوصلے میں اضافی ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کا ایمیج اس وقت بہت برا ہے سڑکیں ٹوٹیں ہوئی ہے پینے کا پانی نہیں مل رہا،گیس نہیں مل رہی سیوریج سسٹم خراب ہے مغرب کو خوش کرنے کے لیئے انہیں کتوں کے حقوق یاد آتے ہیں لیکن مغرب کو خوش کرنے کے لئے شہریوں کو کتوں سے کٹوا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کسی بچے سے پوچھ لیں تعلیم کا کیا حال ہے ، صحت کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے ، اسٹریٹ ڈاگ کی بھرمار ہے لیکن ریبیز کے انجیکشن نہیں ہوتے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سول اور جناح اسپتال میں کیسی کرپشن ہے،علاج کی کیا صورتحال ہے اگر ایس آئی یو ٹی کو لوگوں نے نہ سنبھالا ہوتا،جناح اور سول کے مختلف شعبوں کو لوگوں نے نہ سمبھالا ہوتا تو حالات مزید بدتر ہوتے۔

Advertisement

انہوں نے کہ ٹرانسپورٹ کا حل یہ ہے چودہ برس میں چودہ بسیں چلائی گئی، کالے قانون کو کالا ہی کہیں گے ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کا ہر فرد ہمارے ساتھ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم،صحت،ڈیولپمنٹ کے ادارے شہری حکومت کے پاس ہونے چاہیے، آپ کہتے ہیں کراچی پر بھی قبضہ کریں گے اسے لئے اداروں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج جاری رہے گا، کل سے پانچ مقامات پر دھرنے دیں گے صرف ایمبولینس کو راستہ دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر