
بولی وڈ کے چپیتے ولنز میں سے ایک سونو سود نے پنجاب میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنی بہن مالوِکا کی انتخابی مہم چلانے سے انکار کردیا ہے۔
سونو سود کی بہن مالوکا سود بھارتی کانگریس پارٹی کی رکن ہیں اور انہوں نے حال ہی میں 14 فروری کو ہونے والے انتخابات میں راہُل گاندھی کے پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سونو سود نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’مجھے اپنی بہن پر فخر ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔ وہ بہت سالوں سے وہاں رہ رہی ہیں اور وہاں کے مسائل اور لوگوں کو جانتی ہیں۔
سونو سود نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے وہ پنجاب میں لوگوں کے قریب رہیں گی اور براہ راست ان کی مدد کرسکیں گی۔
تاہم انتخابی مہم میں ان کی مدد کے حوالے سے سونو سود نے کہا کہ یہ ان کا سفر ہے اور میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ میں انتخابات میں ان کے لیے مہم نہیں چلاؤں گا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ وہ خود محنت کریں۔
As my sister Malvika Sood embarks on her political journey, I wish her the best and can’t wait to see her flourish in this new chapter of her life. Good luck Malvika!
My own work as an actor & humanitarian continues, without any political affiliations or distractions. pic.twitter.com/NCI0d4nUgC
— sonu sood (@SonuSood) January 10, 2022
قبل ازیں، سونو سود ٹوئٹر پر بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ بغیر کسی سیاسی وابستگی کے بحیثیت اداکار اور بحیثیت انسانی حقوق کے کارکن اپنا کام جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ سونو سود دبنگ ، یووا اور عاشق بنایا جیسی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ صرف بولی وڈ ہی نہیں وہ مختلف بھارتی زبانوں میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News