
کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ کراچی پر قبضے کا پیپلزپارٹی کا خواب آج تک پورا نہیں ہوسکا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے جو اپنا احتجاج شروع کیا اس میں ہمیں نہیں بلایا۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ٹاؤنزکی حدبندی کے لیے رہائشیوں کی رائے ضروری ہے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ، کراچی پرقبضے کا پیپلزپارٹی کا خواب آج تک پورانہیں ہوسکا۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی لوکل گورنمنٹ قانون لائی اس پر ہم احتجاج کررہے ہیں ، ہم اس قانون کو عدالتوں میں بھی چیلنج کریں گے ، 26 ٹاؤن کا ذکر ہے لیکن گزٹ میں صرف 25ٹاؤن کی حلقہ بندیاں ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی آبادی ساڑھے 5سے7لاکھ ہونی چاہیے ، ٹاؤن اور میونسپل آباد میں 5سے7فیصد تک فرق رکھا جاتا ہے ، فرق رکھا گیا تاکہ ضرورت کے مطابق ٹاؤن کوچھوٹا بڑا کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کوسندھ حکومت نے ٹاؤن میونسپل کونسل کو نوٹیفکیشن جاری کیا ، پیپلزپارٹی کوشش کررہی ہے سازش کے ذریعےکراچی پرقبضہ کرلے ، ہمیں کم گنا گیا،کبھی قوانین بنا کرمعاملات کوچلانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News