
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کو کنکریٹ کا جنگل بنادیا ہے۔
پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے پی ٹی آئی رہنماء گوہر خٹک کے ہمراہ ملیر ندی کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے کمیشن کیلئے قبضہ مافیا کو بے لگام چھوڑا ہوا ہے، انتظامیہ کی ناک کے نیچے ملیر ندی کے اطراف میں مختلف تعمیرات جاری ہیں۔
پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت کیلئے صرف اتنا کہوں گا “شیم ان سندھ حکومت”۔
خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ کابینہ میں بیٹھے وزراء پہلے خود غیر قانونی تعمیرات کرواتے ہیں، پھر عدالتی حکم پر تجاوزات کے کو مسمار کرنے پہنچ جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ اسمبلی کے اجلاس میں قبضہ مافیا کیخلاف آواز اٹھائیں گے، پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان ہے آئی جی سندھ سے جلد ملاقات کریں گے۔
پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو کنکریٹ کا جنگل بنادیا ہے، کراچی میں عوام کے پیسے ہڑپنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ عدالت عظمیٰ سندھ حکومت کے تماشے کو ختم کرنے کیلئے فوری سوموٹو لے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News