لاہور میں گیس کے لئے کمپریسر کا استعمال کرنے سے سوئی گیس کے عملے نے ہزاروں کنکشن منقطع کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھنے سے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے، متعدد علاقوں میں پائپوں سے گیس کی جگہ ہوا آنے لگی جس سے شہری پریشان ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گیس نہ ملنے سے کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے، باغبانپورہ، گھاس منڈی، مرغزار کالونی، اقبال ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں سے گیس غائب ہے۔
ذرائع کے مطابق داروغہ والا، ہربنس پورہ، غازی آباد، مغل پورہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں گیس کا پریشر کم ہے جس کی وجہ سے کھانا بنانا مشکل ہو گیا ہے۔
سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ منقطع ہونے والے کنکشن تین ماہ بحال نہ ہو سکیں گے، گیس کا میٹر ضبط کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
