عرب میڈیا کے مطابق حملے میں حوثی رہنما میجرجنرل عبداللہ قاسم الجنید سمیت چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے صنعاء میں حوثی ملیشیا کے مضبوط گڑھ اور فوجی کیمپوں کو فضائی بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ جبل النبی شعیب میں حوثیوں کے ڈرون ڈپو اور مواصلات کا نظام تباہ کر دیا،،فضائی حملے میں صنعاء کے شمال میں حوثی دہشت گردوں کے لیڈروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف 15لڑاکا طیاروں نے دو بیلسٹک میزائل لانچر تباہ کر دیے ہیں تاہم فضائیہ صنعاء میں 24 گھنٹے فضائی کارروائیاں کر رہی ہے۔
ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا جان بوجھ کرسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عام شہریوں، شہری انفراسٹرکچر اوراقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اوروہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، متحدہ عرب امارات پر حملہ جارحیت کی بزدلانہ کارروائی ہے۔
ترکی المالکی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین اوراس کے روایتی قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
