Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے 3 سالوں میں 47 غیر ملکی دوروں پر کتنا خرچہ آیا؟

Now Reading:

وزیراعظم کے 3 سالوں میں 47 غیر ملکی دوروں پر کتنا خرچہ آیا؟

وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار کے 3 سالوں میں غیر ملکی دوروں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئیں۔

پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے تین سال میں 47 غیر ملکی دورے کئے، جن پر 20 کروڑ سے زائد کے اخراجات ہوئے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے سال 2018 میں 3 غیر ملکی دورے کئے، جن پر 4 کروڑ 56 لاکھ 15 ہزار سے زائد کے اخراجات آئے۔

وزیراعظم نے 2018 میں متحدہ عرب امارات، چین اور ملائیشیا کے دورے کئے۔

سال 2019 میں وزیراعظم نے 16 غیر ملکی دورے کئے، ان غیر ملکی دوروں پر 11 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار سے زائد کے اخراجات ہوئے۔

Advertisement

تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے سال 2020 میں 1 کروڑ  36لاکھ 37 ہزار سے زائد کے اخراجات پر 4 غیر ملکی دورے کئے۔

سال 2021 میں وزیر اعظم نے 5 غیر ملکی دورے کئے، جن  پر 2 کروڑ 76 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے۔

وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے اب تک 47 غیر ملکی دورے کئے، جن پر مجموعی طور پر 20 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار سے زائد کل اخراجات آئے۔

غیر ملکی دوروں کے حوالے سے سینیٹر مشتاق احمد نے ایوانِ بالا میں سوال اٹھایا کہ وزیراعظم نے کس حیثیت میں 40 افراد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا؟ ان دوروں کے کیا فوائد حاصل ہوئے؟

جس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سعودی عرب سرکاری دورے پر گئے، وزیراعظم کے ساتھ سیکورٹی سٹاف بھی ہوتا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ اگر میں نے سب کچھ سچ بتایا تو ان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری کے بیرون ملک دوروں کا تقابلی جائزہ تفصیل سے پیش کروں گا۔

Advertisement

 ونہں نے کہا کہ کیا اپوزیشن کے پاس سچ سننے کی ہمت ہے، ان کے لیڈرز ذاتی دوروں پر بیرون ملک گئے، صرف اتنا کہوں گا جو دورہ عمران خان 20 روپے کا کرتا ہے وہ ان کے لیڈرز 120 روپے کا کرتے تھے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر