عدالت نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں بلڈر کے وارنٹ گرفتار جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات نہ روکنے پر بلڈر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ کے جج نے بلڈرعتیق الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر بلڈر کے 25 ہزار روپے مالیت کے وارنٹ جاری کیے گئے۔
غیر قانونی تعمیرات نہ روکنے پر عدالت نے اظہارِبرہمی کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ گرفتاری پرعمل درآمد کرانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے متعلقہ ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
درخواست گزارتوصیف احمد خان نے کہا کہ عدالت نے مئی 2021 میں پلاٹ پرغیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن بلڈر نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔
درخواست گزارنے بتایا کہ عدالت نے ایس بی سی اے رپورٹ طلب کی تھی جس پر تاحال کوئی جواب نہیں جمع کرایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
