Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ رومانیہ اور سپین کے دورے پر روانہ

Now Reading:

وزیر خارجہ رومانیہ اور سپین کے دورے پر روانہ

وزیر خارجہ رومانیہ اور سپین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 9 سے 12 جنوری 2022 تک رومانیہ اور سپین کے سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

دورے کے پہلے مرحلے میں، وزیر خارجہ 9 سے 10 جنوری 2022 تک وزیر خارجہ بوگڈان اوریسکو کی دعوت پر بخارسٹ کا دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ رومانیہ کے وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون میں اضافے سمیت اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Advertisement

وزیر خارجہ،اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں،(10 سے 12 جنوری 2022 تک) وزیر خارجہ جوزے مینوئل الباریس بیونو کی دعوت پر سپین کا دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ اپنے ہسپانوی ہم منصب اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ سپین میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام کرتی ہے۔ 2021 میں پاکستان اور اسپین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ رومانیہ اور سپین، دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کے اہم شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ وزیرخارجہ کا یہ دورہ ان دونوں دوست ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر