
ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ حسین نظر آئے اور حسن پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہو تی، جلد کی حفاظت کے لئے خواتین اکثر مہنگی کریموں کا سہارا لیتی ہیں جس میں میں کئی طرح کے کیمیکلزہو تے ہیں جن کی زیادتی سے جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔یہاں چند گھریلو ٹوٹکے دئیے جارہے ہیں جن کی مدد سے نہ صرف جلد خوبصورت ہو جائے گی بلکہ داغ دھبے بھی دور ہو جائیں گے۔
مسور کی دال 100گرام، پسے ہو ئے مولی کے بیج 50گرام، ہلدی چٹکی بھر اور پسے ہوئے سنگترے کے چھلکے کی کچھ مقدار لے کر کچے دود ھ میں ملا کرپیسٹ بنالیں اور صبح چہرے پر ابٹن کے طور پر لگائیں ،کچھ منٹ بعد دھولیں،کیل مہاسے اور داغ دھبے دور ہو جائیں گے ا ور چہرہ نکھر کر خوبصورت اور حسین ہو جائے گا۔
اگر جلد خشک ہو تو اس کے لئے زیتون کا تیل ،عرق گلاب اور لیموں کا عرق ملا کر استعمال کرنے سے خشک جلد کا ازالہ ہوجائے گا اور رنگت نکھر جائے گی۔
ملتانی مٹی، عرق گلاب، ہلدی، کھیرے اور لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کی جھریاں دور ہوں گی اور چہرہ بارونق ہو جائے گا ،خشک ،کھردری جلد ہو تو ملائی اور لیموں کا رس ملا کر لگائیں اس سے چہرے کی قدرتی چمک بر قرار رہے گی۔
عرق گلاب، گلیسرین اور لیموں کا رس ملاکر چہر پر لگانے سے نہ صرف رنگت نکھرجاتی ہے بلکہ جھریاں بھی دور ہوجاتی ہیں اور چہرے کی جلد چمکنے لگتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News