ترکی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل فٹ بال کھلاڑی احمیت کیلک موٹر وے پر ایک خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
احمیت کلیک آج صبح ترکی کے دارالحکومت انقرہ کی موٹر وے پر سفر کر رہے تھے کہ وہ گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھے، گاڑی موٹر وے کے کنارے کھائی میں جا گری۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں احمیت اکیلے تھے، ریسکیو ذرائع نے کہا کہ وہ جب حادثے کے مقام پر پہنچے تو احمیت کار میں ہی مردہ حالت میں پائے گئے۔
اسپورٹس ایرینا کے مطابق احمیت کا آج ٹریننگ سیشن سے آف تھا اور وہ اپنی شادی کے پروگرام کو آخری شکل دی تھی، ان کی شادی فروری میں ہونا تھی۔

ترکش حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ہوا کیا تھا۔
احمیت کلیلک نے ترکی کی قومی فٹ بال ٹیم کی جانب سے 8 میچز میں حصہ لیا تھا ، احمیت ترکش فٹ بال لیگ کی ٹیم کونیاسپور کے جانب سے لیگ کھیلتے تھے۔
احمیت کے کلب نے ترکش فٹ بال فیڈریشن کو درخواست کی ہے کہ ان کا استنبول کے خلاف ہفتے کو ہونے والا میچ منسوخ کر دیا جائے۔
احمیت کلیلک کی حادثے میں موت پر ترکش فٹ بال شائقین سخت رنج میں ہیں ، ترکش لیگ کی تمام ٹیموں نے 27 سالہ احمیت کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
