ہاتھی
یوگنڈا میں ہاتھی کے حملے میں سعودی سیاح ہلاک ہوگیا۔
ہاتھی بھاری بھرکم ہونے کے ساتھ ساتھ بہت طاقتور جانور بھی ہے جو بے پناہ خصوصیات کا حامل ہے اور وہ عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے خطرے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہاتھیوں سے متعلق سیکڑوں ویڈیوز موجود ہیں جس میں کبھی وہ عوام کو محظوظ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی اپنی جان بچانے کی خاطر عوام پر حملہ آور بھی ہوجاتے ہیں لیکن وہ انسانوں کی مدد کرنے میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا میں ہاتھی نے ایک سیاح کو موت کی نیند سلادیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہاتھی نے لوہے کی باڑ کیسے عبور کی؟ ویڈیو وائرل
سعودی شہری یوگنڈا کے ایک پارک میں اپنے دوستوں کے ہمراہ گھومنے آیا تھا اور وہ سفاری ٹور کے دوران جیپ میں سوار تھا تاہم ایک مقام پر دوستوں نے کچھ دیر رکنے کا فیصلہ کیا اور وہ اپنی گاڑی سے نیچے اترگئے۔
سعودی شہری کا گاڑی سے نیچے اترنے کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا کیوں کہ اسی مقام پر ہاتھی اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ موجود تھا اور وہ سیاح اس کی تصویر لینے کے لیے دوستوں کو بتائے بغیر اکیلے ہی قریب چلاگیا۔
دوسری جانب ہاتھی نے سیاح کو اپنی جانب آتا دیکھا تو اپنے لیے خطرہ محسوس کیا اور اپنے شیرخوار بچے کی جانب بچانے کی خاطر سعودی شہری پرحملہ کردیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھوکے ہاتھیوں نے سگنل پر کھڑے ٹرک سے گنا چورا لیا، ویڈیو وائرل
بعد ازاں یوگنڈا پارک کے ترجمان نے بتایا کہ سیاحوں کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ ہاتھی سمیت دیگر جانور جب اپنے بچوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو وہ حساس ہوجاتے ہیں اور کسی کے بھی قریب آنے پر وہ اپنے لیے خطرہ محسوس کرتے ہوئے اپنے بچوں کا تحفظ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
