فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ آج سے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایاکہ 21 سے 26 مارچ تک گیارہ پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دیکھائی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہو گا ،اس سال پی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی ہے، پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں دس فلمیں بنائے گی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں دبئی ایکسپو میں دیکھائی جانے والی پاکستانی فلموں کی تفصیلات بھی شئیر کی ہیں۔
Advertisementآج سے دبئ ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، 21 سے 26 مارچ تک گیارہ پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دیکھائ جائیں گی، یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہو گا ، اس سال PTV کی فلم ڈویژن قائم کی گئ ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں دس فلمیں بنائے گی۔ #PakFilms pic.twitter.com/vQQHb5WjUi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 20, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
