 
                                                                              عام نزلہ زکام کرونا وائرس سے بچانے کے ساتھ اس سے تحفظ بھی فراہم کر سکتا ہے، برطانوی تحقیق کاروں کا انکشاف۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے تحقیق کاروں نے عام نزلہ زکام اور کورونا سے جڑی علامات پر تحقیق کی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عام نزلہ زکام کے بعد جسم میں مخصوص مدافعتی خلیات بنتے ہیں جو مستقبل میں بیماری کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عام نزلہ زکام سے بننے والے یہی خلیات کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے بھی بچا سکتے ہیں۔
یہ تحقیق امپرئیل کالج آف لندن میں کی گئی جس میں جسم کے مدافعتی نظام کے ایک اہم ترین حصے ٹی سیلز (مدافعتی خلیات) پر توجہ دی گئی تو معلوم ہوا کہ ایک بار جب نزلہ زکام ختم ہوجاتا ہے تو کچھ ٹی سیلز جسم میں ایک میموری بینک کے طور پر موجود رہتے ہیں اور وائرس کے اگلے حملے سے نمنٹے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس 28 روزہ تحقیق میں برطانوی محققین نے 52 افراد کو شامل کیا تھا جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی اور وہ کورونا متاثرین کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے، اس تحقیق میں شامل صرف پچاس فیصد افراد کورونا کا شکار ہوئے جب کہ پچاس ایسے افراد محفوظ رہے جنہیں عام نزلہ زکام ہوا تھا۔
جو افراد کورونا ستے متاثر ہونے سے محفوظ رہے ان پر تحقیق کرنے سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کے جسم میں ٹی سیلز (مدافعتی خلیات) کی تعداد زیادہ تھی جس کہ وجہ سے وہ محفوظ رہے۔
تاہم محقیقین اور ماہرینِ صحت اس ہی بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے ویکسین لگوانا ہی اس سے محفوظ رہنے کا واحد زریعہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 