Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت سائنس کی الیکشن کمیشن کو ای وی ایم اسٹوریج کیلئے جگہ دینے کی آفر

Now Reading:

وزارت سائنس کی الیکشن کمیشن کو ای وی ایم اسٹوریج کیلئے جگہ دینے کی آفر
الیکٹرونک ووٹنگ مشین

وزارت سائنس نے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اسٹورکرنے کیلئے دو عمارتوں میں جگہ دینے کی آفرکردی۔

اس حوالے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ نیشنل الیکٹرانکس کمیپلکس کے پہلے فلور اور پی سی ایس آئی آر کے گراونڈ فلور میں جگہ ہے۔  این آئی ای میں 3 ہزار مربع فٹ جبکہ 13 کمرے کی جگہ موجود ہے۔

وزارت سائنس نے کہاکہ الیکشن کمیشن جس عمارت کو چاہے ای وی ایم اسٹوریج کیلئے استعمال کرسکتا ہے۔

وزارت سائنس نے دونوں عمارتوں اور خالی فلور کی تصاویر بھی خط کیساتھ بھیج دیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دونوں عمارت کے دورے کی دعوت بھی دیدی ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہو سکتی ہے، الیکشن کمیشن

رواں ماہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے حوالے سے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہو سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ یہ دو ایسے تحفظات ہیں جو ای وی ایم کے ذریعے ہونے والے انتخابات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرے گے، تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم ہے۔

خدشات ظاہرکرتے ہوئے کہاگیا کہ اسی لیے بعض ممالک نے اس پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، دنیا میں کہیں پربھی پائلیٹ ٹیسٹنگ کے بغیر انتخابات نہیں ہوئے۔

Advertisement

کہا گیا ہےکہ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کمیشن اور اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کا جائزہ لے۔

الیکشن کمیشن کے اس سے قبل تحفظات

عام انتحابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے بارے میں الیکشن کمیشن اس سے قبل بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

ان تحفظات میں سب سے بڑا نکتہ یہ تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین قابل بھروسہ نہیں ہے اور اس کے استعمال سے دھاندلی کو نہیں رو کا جاسکتا اور اس مشین کو کسی وقت بھی ہیک کیا جاسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے تحفظات میں اس بات کا بھی ذکر کیا تھا کہ اس مشین کے سافٹ ویئر میں کسی وقت بھی تبدیلی لائی جا سکتی ہے اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ ہر مشین ایک ہی دن میں صحیح طریقے سے کام کرے گی۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح خواندنگی کم ہونے اور ووٹروں میں اس مشین کے استعمال کے بارے میں آگاہی  نہ ہونے کی وجہ سے اس مشین کو انتخابات میں استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر