Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلیات: 4 دن سے جاری برف باری کا سلسلہ تھم گیا

Now Reading:

گلیات: 4 دن سے جاری برف باری کا سلسلہ تھم گیا

گلیات میں 4 دن سے جاری برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلیات کے سیاحتی مقامات نتھیا گلی، ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں 4 فٹ تک برف پڑھ چکی ہے، برف کی وجہ سے مین مری روڈ سمیت درجنوں دیہات کی رابطہ سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔

ترجمان جی ڈی اے احسن امید کا کہنا ہے کہ گلیات کے دیہی علاقوں میں بجلی معطل ہے جس سے لوگوں کو اشیائے خورد و نوش کی کمی کا سامنا ہے، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی مین مری روڈ سے برف ہٹانے کے لیے ہیوی مشنری کا استعمال کر رہی ہے۔

   ترجمان نے بتایا کہ آج شام تک ایبٹ آباد کو مری سے ملانے والی مین شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا، ہمارا اسٹاف 24 گھنٹے سے  برف ہٹانے کا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، گلیات کی رابطہ سڑکیں جو کہ سی اینڈ ڈبلیو کے ماتحت ہیں ان پر ابھی تک کام شروع نہیں کیا جا سکا۔

ترجمان جی ڈی اے احسن امید کے مطابق انتظامیہ دفاتر میں فوٹو سیشن تک محدود ہیں، پورے گلیات میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور رسیکیو کے علاوہ کوئی محکمہ نظر نہیں آ رہا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلیات میں شدید برفباری کے پیشِ نظر سیاحوں کو سفر کرنے سے منع کر رکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر