شیری رحمان کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال پرایک بار پھرسنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا ہے
پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کو خدشہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ دو ایسے تحفظات ہیں جو ای وی ایم کے ذریعے ہونے والے انتخابات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرے گے۔
Advertisementالیکشن کمیشن نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو خدشہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہو سکتی ہے۔ یہ دو ایسے تحفظات ہیں جو ای وی ایم کے ذریعے ہونے والے انتخابات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرے گے۔ 1/2 pic.twitter.com/2itV43U6ff
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 19, 2022
الیکشن کمیشن کے اس سے قبل تحفظات
عام انتحابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے بارے میں الیکشن کمیشن اس سے قبل بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔
ان تحفظات میں سب سے بڑا نکتہ یہ تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین قابل بھروسہ نہیں ہے اور اس کے استعمال سے دھاندلی کو نہیں رو کا جاسکتا اور اس مشین کو کسی وقت بھی ہیک کیا جاسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے تحفظات میں اس بات کا بھی ذکر کیا تھا کہ اس مشین کے سافٹ ویئر میں کسی وقت بھی تبدیلی لائی جا سکتی ہے اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ ہر مشین ایک ہی دن میں صحیح طریقے سے کام کرے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح خواندنگی کم ہونے اور ووٹروں میں اس مشین کے استعمال کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے اس مشین کو انتخابات میں استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
