چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان میں موجود سینٹرز کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی۔
سینیٹ اجلاس میں ارکان کے ماسک نہ پہننے پرسینیٹر قرآۃ العین مری نے اعتراض کیا۔
سینیٹر قرآۃ العین مری نے کہاکہ چیئرمین صاحب ہاؤس میں متعدد ارکان ماسک کے بغیر بیھٹے ہیں۔
سینیٹر قرآۃ العین مری کی نشاندہی پرچیئرمین سینیٹ نے سینیٹر فیصل جاوید ، کامران مرتضیٰ، دنیش کمار اور سعدیہ عباسی کو ماسک پہننے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید رپورٹ پیش کرتے وقت گلا صاف کرنے لگے تو چیئرمین سینیٹ نے ان سے کہا کہ آپ ٹیسٹ کروا لیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فیصل جاوید سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا بہت پھیلا ہوا ہے، آپ سب ماسک پہنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
