کراچی ویسٹ پولیس کی جانب سے مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے مسلسل کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق تھانہ اورنگی اور پیر آباد پولیس نے مختلف مقدمات میں مفرور 07 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزم سہیل تھانہ اورنگی کے مقدمہ الزام نمبر 308/2015 بجرم دفعہ 363/34 میں مفرور و مطلوب تھا۔
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ملزم محمد زبیر تھانہ اورنگی کے مقدمہ الزام نمبر 74/2016 میں مفرور و مطلوب تھا جبکہ ملزم شیر احمد تھانہ اورنگی کے مقدمہ الزام نمبر 82/2016 بجرم دفعہ 147/148/149/34 میں مفرور و مطلوب تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم شہزادہ عامر تھانہ اورنگی کے مقدمہ الزام نمبر146 /2016 دفعہ 392/34/337 میں مفرور و مطلوب تھا جبکہ ملزم محمد شفیع تھانہ اورنگی کے مقدمہ الزام نمبر 22/2022 بجرم دفعہ 3/4 میں مفرور و مطلوب تھا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم ساجد خان تھانہ پیرآباد کے مقدمہ الزام نمبر 91/2019 بجرم دفعہ 406/407/420/506/34 میں مفرور و مطلوب تھا جبکہ ملزم کریم اللہ تھانہ پیرآباد کے مقدمہ الزام نمبر 196/2020 بجرم دفعہ 147/148/149/324/452 میں مفرور و مطلوب تھا۔
واضح رہے کہ ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
