دنیا میں روز ہی کوئی نہ کوئی ریکارڈ بن رہے ہوتے ہیں اور لوگوں کی اکثریت یہی خواہش رکھتی ہے کہ ان کا نام بھی کسی نہ کسی حوالے سے مشہور ہوجائے چاہے وہ کسی سبزی کی پیداوار ہی میں سہی۔
ایسا ہی ایک کام نیوزی لینڈ کے ایک جوڑے نے سر انجام دیا ہے جہاں انہوں نے اپنے گارڈن میں ایک آلو کو اگایا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو ہے۔

واضح رہے کہ آلو دنیا میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے اور حیرت انگیز طورپر ورسٹائل سبزی ہے اس سے کئی طرح کے نہ صرف پکوان تیار کئے جاتے ہیں بلکہ اس سے بنائے جانے والے چپس سب کی من پسند غذا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کولن اورڈونا کریگ براؤن کا کہنا ہے ان کے گارڈن میں اگائے جانے والوں کا وزن 7.7 کلوگرام ہے جوکہ اس سے قبل 4.5 کلوگرام وزنی ترین آلو سے کہیں زیادہ ہے۔
اس جوڑے نے دنیا کے سب سے بڑے اور وزنی آلو کے دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لئے آلوکا ایک ٹکڑا کاٹ کر ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لئے بھی بیج دیا ہے۔
کریگ براؤن نے بتایا کہ وہ گنیزورلڈ رکارڈزسے مسلسل رابطے میں تاہم اس ادارے نے ان سے مزید شواہد جمع کرانے کی درخواست کی ہے اور محسوس یہ ہورہا ہے کہ درخواست کا سلسلہ زیادہ عرصے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس آلو کو گنیزورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کے لئے کریگ براؤن نے اس کی تصاویر، ویڈیوز اور فصل اور مٹی کے ماہر سائنسدان کے تصدیق شدہ دستاویزات بھی ارسال کر دی ہیں لیکن ادارہ اس آلو کی نسل کے حوالے سے بھی مزید معلومات مانگ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
