
برطانوی شخص نے اپنے پھولے ہوئے گالوں کو درست کرانے کے لیے لاکھوں روپے پلاسٹک سرجری پر خرچ کئے لیکن اس کا الٹا نتیجہ یوں برآمد ہوا کہ لاکھ کوشش کے باوجود ان کی آنکھیں بند نہیں ہوتیں۔
79 سالہ پیٹ براڈ ہرسٹ نے تین سال قبل 11 ہزار برطانوی پاؤنڈ یعنی 26 لاکھ پاکستانی روپے خرچ کرکے پلاسٹک سرجری کا آپریشن کرایا تھا لیکن اب تین برس بعد بھی ان کی بائیں آنکھ مکمل طور پر کھلی رہتی ہے اور لاکھ کوششوں کے باوجود بھی بند نہیں ہورہی۔ تاہم سیدھی آنکھ معمولی کھلی رہتی ہے۔ یہاں تک کہ ایک آنکھ نیند میں بھی کھلی رہتی ہے۔
پیٹ کے مطابق یہ ایک خوفناک تجربہ ہے کیونکہ سوتے وقت وہ ایک آنکھ کو نرم ٹیپ لگا کر اسے بند کرتےہیں۔ اب وہ تمام لوگوں کو خبردار کررہے ہیں کہ کسی بھی طرح پلاسٹک سرجری سے گریز کریں کیونکہ اس کے خوفناک نتائج برآمد ہوسکتےہیں۔
آنکھ کھلی رہنے کی وجہ سے وہ بار بار خشک ہوجاتی ہے اور اس کی نمی برقرار رکھنے کے لیے انہیں آنکھ میں قطرے ٹپکانا پڑتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی زندگی برباد ہوکر رہ گئی ہے۔
جنوری 2019 میں وہ سرجری کے لیے پرائری ہسپتال گئے جہاں ان کے گالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک آپریشن کیا گیا تھا۔ اس پورے عمل میں نو گھنٹے صرف ہوئے اور اگلے دن وہ گھر چلے گئے۔ ڈاکٹروں کو شکایت کی تو انہوں نے جواب دیا کہ چند روز میں آنکھ ٹھیک ہوکر بند ہونے لگ جائے گی لیکن افسوس کہ ایسا تین برس بعد بھی ممکن نہ ہوسکا۔
تاہم ان کی شکایت پر ڈاکٹروں نے پانچ ماہ بعد مفت میں ایک سرجری کی اور گالوں کے ٹشوز اسطرح مرتب کئے کہ ایک آنکھ بند ہونے لگی لیکن اب الٹی آنکھ بند ہونا بھول گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News