Advertisement
Advertisement
Advertisement

حریم شاہ کو کس اہم پی ٹی آئی رہنما نے پیسے دیئے تھے؟ نیا پنڈورا بکس کھل گیا

Now Reading:

حریم شاہ کو کس اہم پی ٹی آئی رہنما نے پیسے دیئے تھے؟ نیا پنڈورا بکس کھل گیا

حریم شاہ اور دانیل ملک  کا منی لانڈرنگ کے حوالے سے اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا  ہے۔

کراچی سے برطانیہ تک منی لانڈرنگ کا انعقاد کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے انکوائری رجسٹرڈ کرلی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی  کے رہنما نے بتایا کہ میں نے حریم شاہ کو پیسے دیے تھے ، انہوں نے بتایا کہ میں منی ٹرانسفر کا کام کرتا ہوں اور حریم میری بہنوں جیسی ہیں اتنی بڑی بات ہے نہیں جتنی بنائی جا رہی ہے۔

Advertisement

 ساتھ ہی انہوں نے شیخ رشید کے حوالے سے بھی بات کی جس پر حریمن شاہ نے ٹوکتے ہوئے  کہا کہ میرے شیخ صاحب کو کچھ نا بولے۔

Advertisement

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کے جرم کے اعتراف اور پھر اسے ’مذاق ویڈیو‘ قرار دیا ہے۔

تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اس حوالے سے عمران ریاض کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومت پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کا عمل ہے، حریم شاہ کا یہ عمل منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

جبکہ اس بارے میں اداکارہ حریم شاہ نے کہا کہ مجھے تو منی لانڈرنگ کا علم ہی نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حریم شاہ کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں انکوائری درج کرلی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کے مؤقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان سے بھاری رقم لیکر برطانیہ گئی تھیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ حریم نے بتایا تھا کہ انہہیں زیادہ رقم لیکر آنے پر کسی نے روکا بھی نہیں ہے۔

حریم شاہ نے ایک حالیہ ویڈیو میں غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی ملک سے باہر منتقل کرنے کا اعتراف کیا تھا، وہ قطر ایئرویز کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ پاونڈز لے کر گئی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے لاکھوں برطانوی پاؤنڈز کے بنڈل دکھائے جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان سے لائی ہیں۔

انہوں نے ایئرپورٹ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا جہاں کسی کو کوئی پرواہ نہیں تھی۔

Advertisement

حریم شاہ کا  کہنا تھا کہ پاکستانی پیسے کی کوئی حیثیت نہیں، ملک سے باہر پیسے لاتے وقت خیال رکھیں قانونی ادارے پکڑلیتے ہیں۔

تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ پیسے ملک سے باہر لاتے ہوئے مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا اور نہ کہہ سکتے ہیں ،پاکستان میں جو قانون ہے وہ غریب کو زیادہ پکڑتا ہے۔

 اس کے علاوہ بین الاقوامی سرحدوں پر کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ذمہ دار کسٹمز اہلکار سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے جو کہ 10 جنوری کو امریکہ روانہ ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر