پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف سے دو دہشتگرد گرفتارکرلیے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات، بارودی مواد، بال بیرنگ اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے لیے اکھٹے ہوئے تھے۔
ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرکے مطابق گرفتار ملزم رضا اللہ عرف ناصر نے تحریک طالبان پاکستان میں2011 میں شمولیت اختیار کی. دوسرے دہشتگرد حبیب نورعرف شیر حبیب نے 2008 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیارکی اوراپنے امیر کے کہنے پر مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ گرفتاردہشتگرد افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تخریب کارکارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ گرفتاردہشت گردوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ گرفتارملزمان کے دیگرساتھیوں اور ٹھکانوں کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ مزید گرفتاریاں اوربرآمدگی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
