Advertisement
Advertisement
Advertisement

کونسی غذا کا استعمال ہمیں کینسر سے بچا سکتا ہے؟

Now Reading:

کونسی غذا کا استعمال ہمیں کینسر سے بچا سکتا ہے؟

نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ میگنیشیم والی غذائیں ہمیں کینسر سے بھی بچا سکتی ہیں۔

یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ غذا میں میگنیشیم کا شامل ہونا کتنا ضروری ہے کیونکہ غذا میں میگنیشیم کی مناسب مقدار ہمارے جسم کے قدرتی دفاعی نظام (امیون سسٹم) کو مضبوط بناتی ہے ساتھ ہی ہمیں امراضِ قلب سے بھی دور رکھتی ہے۔

لیکن اب یونیورسٹی آف بیسل میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میگنیشیم کی جسم میں موجودگی ہمیں کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے خواتین کی روزانہ غذا میں میگنیشیم کی مقدار 310 سے 320 ملی گرام جبکہ مردوں کی یومیہ غذا میں اس کی مقدار 400 سے 420 ملی گرام ہونی چاہیے۔

مگنیشیم کی وافر مقدار حاصل کرنے کے لئے ہم بادام، کاجو، مونگ پھلی، کدو کے بیج، لوبیے، گندم، دودھ، دہی، کریلے اور پالک جیسی غذاؤں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisement

ریسرچ جرنل ’سیل‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ امنیاتی نظام سے تعلق رکھنے والے ’ٹی سیلز‘ کو درست طریقے سے کام کرنے کے لیے میگنیشیم کی مناسب مقدار درکار ہوتی ہے جبکہ یہ ’ٹی سیلز‘ دوسرے کاموں کے علاوہ کینسر کے خلیوں کو تلاش کرکے تباہ کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چوہوں پر ایک تجربہ کیا گیا تھا جس میں چوہوں کو کم میگنیشیم والی غذا دی گئی تو ان کا دفاعی نظام کمزور ہوا اور وہ فلو کا شکار بھی ہوئے۔

تاہم اب بیسل یونیورسٹی کے پروفیسر کرسٹوف ہیس کی ٹیم نے کیمبرج یونیورسٹی کے اشتراک سے دریافت کیا ہے کہ جسم کے اہم خلیات ’ٹی سیلز‘ بگڑے ہوئے شکستہ خلیات کو ختم کرتے ہیں۔

 لیکن وہ یہ کام صرف اسی صورت میں بہتر طور پرانجام دیتے ہیں کہ جب ان کے پورے نظام میں میگنیشیم کی بھرپور مقدار موجود ہو۔

اس تحقیق میں ایک یہ اہم بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹی سیل کی سطح پر ایک اہم پروٹین ’ایل ایف اے ون‘ پایا جاتا ہے جو میگنیشیم کی موجودگی میں ہی اچھی طرح کام کرسکتا ہے۔

اس تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ میگنیشیم کی وجہ سے ٹی سیل اور ایل ایف اے ون اچھی طرح اپنا کام سرانجام دیتے ہیں جبکہ میگنیشیم کی کمی یا میگنیشیم نہ ہونے کی صورت میں ایسا نہیں ہوگا اور ٹی سیل مشکوک کینسر زدہ خلیات کو ختم کرنے میں ناکام رہیں گے، اور ان کی یہی ناکامی آگے چل کر کینسر کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

Advertisement

توقع ہے کہ اس دریافت سے میگنیشیم کو استعمال کرکے مؤثر امینوتھراپی کی راہ ہموار ہو سکے گی اور غذا میں مگینشیم کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر کے کینسر سے بچاؤ اور اس کا علاج ممکن ہو سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر