Advertisement

چینی کمپنی کا تیز ترین مسافر بردار خلائی جہاز

چینی کمپنی کا تیز ترین مسافر بردار خلائی جہاز

چین نے اپنے روایتی حریف امریکا کی جانب سے گزشتہ ماہ ہائپر سونک میزائل تجربے کے بعد الٹرا فاسٹ مسافر بردار خلائی جہاز بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چینی کمپنی اسپیس ٹرانسپورٹیشن ایسے تیز رفتار خلائی جہاز بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کی مدد سے کم سے کم وقت میں مسافروں کو خلا میں کسی بھی جگہ پہنچا کر واپس لایا جاسکے۔

2018 سے خلائی جہاز بنانے والی بیجنگ کی اس کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تیز رفتار خلائی جہاز 2 ہزار 671 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے سفر کرتے ہوئے زمین کے مدار میں پہنچ جائے گا۔ اگر زمین پر اس رفتار سے سفر کیا جائے تو ایک گھنٹے میں لندن سے نیویارک پہنچا جاسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: اُڑن کشتی کا تصور جلد ہی حقیقت میں ڈھلنے کو تیار

Advertisement

اس خلائی جہاز کو Tianxing I نامی راکٹ کے ساتھ خلا میں بھیجا جائے گا اور یہ عمودی انداز میں ٹیک آف کرے گا۔

کمپنی نے اس جہان کو ’بازوؤں والا راکٹ‘ قرار دیتے ہوئے 2025 میں اسے لانچ کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

آزمائشی پرواز یہ راکٹ کام یابی ٹیک آف اور زمین پر لینڈ کرکرچکا ہے۔ تاہم ابھی تک اس سفر کی قیمت اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں لیکن ممکنہ طور پر خلائی سفر کے لیے سب سے سستے پرواز ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version