Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیائے فٹ بال میں سب سے منفرد گول کرنے کا طریقہ

Now Reading:

دنیائے فٹ بال میں سب سے منفرد گول کرنے کا طریقہ

گزشتہ سال دنیائے کھیل کے شہنشاہ فٹ بال کی مختلف لیگز میں ہزاروں میچز کھیلے گئے اور ان میچز میں ہزاروں گول بھی داغے گئے.

شائقین فٹ بال نے ان میچز میں ہونے والے گولوں کو خوب انجوائے بھی کیا ہو گا، گول کا روایتی طریقہ کار وہی ہے جو فٹ بال کے ارتقاء سے چلا آرہا ہے۔

کسی کھلاڑی نے پینلٹی کک پر گول کیا، کسی نے کارنر پر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی، تو کسی نے اپنے ہیڈ کے ذریعے گیند کو نیٹ کی راہ دکھائی۔

کسی کھلاڑی کی فری کک میں مہارت نے اسے گول حاصل کرنے میں کامیاب کیا ، تو کہیں بدقسمتی سے کھلاڑی کی اپنی غلطی سے اپنے ہی خلاف گول کیا گیا۔

Advertisement

عالمی فٹ بال کے اُفق پرجگمگاتے نامور فٹ بالرز میں کرسچیانو رونالڈو، لائنل میسی اور محمد صلاح نے بھی اپنے فینز کو مایوس نہیں کیا ہو گا اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر گول اسکور کئے ہوں گے۔

ان گولز میں کئی گول تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر بھی ہو جاتے ہیں جنہیں بار بار دیکھا جانا اچھا لگتا ہے۔

فٹ بال میں گول کرنے کے جو طریقے رائج ہیں وہ تقریباً سبھی کھلاڑیوں نے استعمال بھی کئے ہیں ، لیکن ایک طریقہ ایسا ہے جس کا استعمال بڑے بڑے کھلاڑی کوشش کے باوجود بھی استعمال نہیں کر پائے۔

اس طریقے میں حاضر دماغی اور اپنے اوپر مکمل اعتماد ہی کام آتا ہے تب ہی اس طرز کا گول کیا جا سکتا ہے۔ اور جب اس میں کامیاب ہو جائے تو پھر یہ گول کبھی نہیں بھول سکتا۔

پیلے فٹ بال کھیل کا لیجنڈ ہے جس نے فٹ بال کو اپنے پیروں پر نچایا اور دنیا نے لیجنڈ پیلے کے پیروں میں فٹ بال کو ناچتے دیکھا۔ پیلے بھی اپنے کیرئیر میں اس طرز کے گول شاذو نادر ہی کر پاتے تھے۔

Advertisement

لیکن حسن اتفاق بھی دیکھیئے کہ اس طرز کا پہلا باضابطہ گول بھی لیجنڈ پیلے کے نام کے ساتھ جڑا ہے۔

پیلے نے فٹ بال کی تاریخ میں اس طرز کا پہلا گول  ساؤ پالو اسٹیٹ چمپئین شپ کے ایک میچ میں کیا تھا۔

میراڈونا ، رابرٹو کارلوس، رونالڈینئیو، زین الدین زیڈان اور ایرک کنٹینا سمیت متعدد ایسے فٹ بالرز موجود ہیں جن کے شاندار گولز سے ان کی ٹیموں نے جیت حاصل کی۔

ماضی کے ان سپر اسٹارز اور لیجنڈز فٹ بالرز میں متعدد ایسے فٹ بالرز ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران مختلف طریقوں سے شاندار گول کئے مگر منفرد طریقہ استعمال کرنے میں ماضی کے سپر اسٹارز بھی ناکام نظر آئے۔

جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں ریبونا گول کی کہ جس کو کرنے کی مہارت ہر کھلاڑی میں نہیں ہوتی۔ ریبونا گول میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ فٹ بال میں اس طریقے سے گول کرنے میں مہارت صرف چند ہی فٹ بالرز کے پاس ہے۔

Advertisement

گزشتہ سال کرسچیانو رونالڈو ، لائنل میسی ، نیمار جونئیر اور محمد صلاح جیسے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کے لئے بہترین گولز اسکور کئے، لیکن کیا وجہ ہے فیفا پسکاس ایوارڈ یعنی سال 2021 کے بہترین گول کی نامزدگی میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔

فیفا کی بہترین گول کی کیٹیگری کے لئے ایرک لامیلا کے گول کا انتخاب کیا گیا ہے جس کی وجہ یہی ہے کہ ٹاٹینہم کے اس اسٹرائکر نے میچ کے دوران ریبونا گول اسکور کیا تھا، جو میسی ، رونالڈو اور محمد صلاح بھی نہ کر پائے۔

ریبونا کی ابتدائی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یہ لفظ اسپینش زبان کا ہے جس کے معنیٰ اسکول چھوڑو(ہاکی کھیلو) کے ہیں۔ کیونکہ اس طرز کے گول میں فٹ بالر کی پوزیشن تقریباً وہی ہوتی ہے جو کسی ہاکی کے کھلاڑی کی ہوتی ہے۔

ریبونا کی اصطلاح کا فٹ بال میں پہلی بار استعمال 1948 میں ایک فٹ بال میگزین میں ہوا تھا، اور پہلا گول لیجنڈ فٹ بالر پیلے نے 1967 میں کیا تھا۔

Advertisement

پیلے کا یہ گول کسی کی بھی سمجھ میں نہیں آیا ، مخالف ٹیم کے گول کیپر سمیت پوری ٹیم سکتے میں چلی گئی، شائقین اور پیلے کی اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھی یہی صورتحال تھی۔

ایک لمحے کے لئے میچ ریفری بھی چکرا گئے تھے کہ یہ کیا ہو گیا ہے، مگر پھر بادل نخواستہ پیلے کے اس منفرد گول کو گول تسلیم کیا گیا۔

یوں تو فٹ بال میں کھلاڑی مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہیں، تاکہ فٹ بال کو زیادہ سے زیادہ اپنے پاس رکھ کر ٹیم پر دباؤ بڑھایا جائے۔

ریبونا گول کو کراس کک بھی کہا جاتا ہے ، زیادہ تر کھلاڑی اس کراس کک کو ازراہ مذاق بھی کھیلتے تھے مگر جب اسی کراس کک کی وجہ سے ایک خوبصورت گول نکل کر سامنے آیا تو پھر فٹ بالرز کی سمجھ میں آیا کہ یہ بھی ایک آرٹ  ہے۔

درحقیقت کراس کک ایک مکمل آرٹ ہے جس نے فٹ بال کے کھیل کو چار چاند لگا دیئے ہیں، بظاہر دیکھنے میں اس کک کے کھیلنے کا انداز تھوڑا بہت دقیانوسی سا لگتا ہے، لیکن یہ کراس کک ایک اہم ہتھیار ہے۔

Advertisement

ریبونا طرز کے گول میں گول کیپر کو آخری لمحے تک معلوم نہیں ہوتا کہ مخالف اسٹرائکر نے کب کراس کک لگائی، حالانکہ گول کیپر اس انتظار میں ہوتا ہے کہ کب کھلاڑی کی طرف سے روایتی شاٹ یا ہیڈ گول کی آئے گا۔

ریبونا گول اپنے آپ میں ایک الگ ہی گول ہے جس کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو جاتا ہے، اس کراس کک میں گول کیپر کا دفاع بھی ناکام ہو جاتا ہے، گول کیپر کی مایوسی اس گول سے صاف نظر آتی ہے۔

ریبونا گول یا کراس کک کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے یہ بڑا تکنیکی گول ہوتا ہے، یوں سمجھ لیجئے جس فٹ بال کو کھلاڑی سامنے سے ہٹ کرتے ہیں، اسی فٹ بال کو اس پاؤں سے دوسرے پاؤں کے مخالف سمت سے لا کر ہٹ ماری جاتی ہے۔

اس گول کے حوالے سے یو ٹیوب پر بہت سی وڈیوز موجود ہیں جن میں متعدد کھلاڑیوں کو ریبونا یا کراس کک کے ذریعے گول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

آپ بھی دیکھیں یقیناً آپ بھی اس سے محضوظ ہوں گے، 2021 کے بہترین گول کے لئے منتخب ہونے والا لامیلا کا گول دیکھیں آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ اس گول کو کرنے کے لئے کتنی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر