Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی آمدن اور ٹیکس تفصیلات جاری

Now Reading:

ایف بی آر کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی آمدن اور ٹیکس تفصیلات جاری
بجلی پیداوار، ترسیل و تقسیم ترمیمی بل 2021 آئندہ اجلاس تک موخر

بجلی پیداوار، ترسیل و تقسیم ترمیمی بل 2021 آئندہ اجلاس تک موخر

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

اراکین پارلیمان کی سال 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق 80 سینیٹرز اور 312 اراکین قومی اسمبلی نے 2019 میں اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سال 2019 میں 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس دیا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 2018 میں کُل 2 لاکھ 82 ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا۔

ایف بی آر کے ریکارڈ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کی انکم 4 کروڑ 45 لاکھ روپے ہے۔

Advertisement

جاری دستاویز میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قابل ٹیکس آمدن 3 کروڑ 50 لاکھ ظاہر کی گئی ہے، شہباز شریف نے سال 2019 میں 71 لاکھ 5 ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا۔

2018 میں شہباز شریف نے 97 لاکھ تیس ہزار ٹیکس جمع کرایا تھا۔

ایف بی آر کے مطابق 28 کروڑ سے زائد آمدنی رکھنے والے آصف علی زرداری نے 22 لاکھ 18 ہزار 229 روپے ٹیکس دیا۔

آصف علی زرداری نے 2018 میں 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے ٹیکس جمع کرایا تھا۔

ایف بی آر کی دستاویز میں بلاول بھٹو زرداری کی آمدنی بھی ظاہر کی گئی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق بلاول کی کُل آمدنی 3 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے 5 لاکھ 35 ہزار 245 روپے ٹیکس جمع کرایا۔

‏وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2 ہزار روپے ٹیکس اداکیا۔

‏وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19 لاکھ 21 ہزار 914 روپے ٹیکس دیا۔

‏وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے 66 ہزار 258 روپے ٹیکس دیا۔

‏وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے 10 لاکھ 61 ہزار 777 روپے انکم ٹیکس دیا۔

‏سابق وزیراعلیٰ جام کمال نے ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار 799 روپےٹیکس دیا۔

Advertisement

‏وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 8 لاکھ 51 ہزار 955 روپےٹیکس ادا کیا۔

‏اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے 9 لاکھ 32 ہزار 835 روپے ٹیکس دیا۔

‏سینیٹر رضا ربانی نے ایک کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 493 روپے انکم ٹیکس دیا۔

‏وفاقی وزیر مراد سعید نے 86 ہزار 606 روپے ٹیکس دیا۔

‏وزیرمملکت فرخ حبیب نے 4 لاکھ 5 ہزار 477 روپے ٹیکس دیا۔

‏شاہد خاقان عباسی نے 48 لاکھ 71 ہزار 277 روپے ٹیکس دیا۔

Advertisement

شوکت ترین نے 2 کروڑ 66 لاکھ 27 ہزار 737 روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔

فیصل واوڈا نے 11 لاکھ 62 ہزار 429 روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔

فروغ نسیم نے 42 لاکھ 85 ہزار 201 روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے  25 لاکھ 40 ہزار126 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

سینیٹر احمد خان نے 23 لاکھ 88 ہزار 362 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے 13 لاکھ 99 ہزار 327 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

Advertisement

سینیٹر طلحہ محمود نے 3 کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار 549 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سال 2019 میں کوئی انکم  ٹیکس ادا نہیں کیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے 8 لاکھ 85 ہزار 451 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 5 لاکھ 55 ہزار 794 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایسوسی ایشن آف پرسن سے 14 لاکھ 34 ہزار ٹیکس ادا کیا۔

اسد عمر نے 42 لاکھ 72 ہزار 426 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

Advertisement

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 1 لاکھ 36 ہزار 808 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

‏وزیردفاع پرویز خٹک نے ایک کروڑ 25 لاکھ 7 ہزار  461 روپے ٹیکس دیا۔

سابق وزیر اعظم راجہ  پرویز اشرف نے 87 ہزار 461 روپے ٹیکس دیا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے  حیدر گیلانی نے صرف 2 ہزار ٹیکس دیا۔

‏اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے 7 لاکھ 13 ہزار 769 روپے ٹیکس دیا۔

‏سینیٹر فیصل جاوید خان نے 2019 میں 66 ہزار 657 روپے ٹیکس دیا۔

Advertisement

‏فاروق ایچ نائیک نے 49 لاکھ 8 ہزار 739 روپے ٹیکس ادا کیا۔

‏ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے 29 لاکھ 94 ہزار 713 روپے ٹیکس دیا۔

‏رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے 59 ہزار 857 روپے ٹیکس دیا۔

‏رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر نے 45 ہزار 861 روپے ٹیکس دیا۔

‏ن لیگ کے خواجہ آصف نے 2 لاکھ 30 ہزار 386 روپے ٹیکس دیا۔

‏خواجہ سعد رفیق نے 2 لاکھ 69 ہزار 414 روپے ٹیکس دیا۔

Advertisement

‏سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے 3 لاکھ 43 ہزار روپے ادا کیے۔

‏مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے 4 لاکھ 85 ہزار 277 روپے ٹیکس دیا۔

‏ن لیگ کے رانا تنویر نے ایک لاکھ 62 ہزار 289 روپے ٹیکس دیا۔

‏وفاقی وزیر امین الحق نے ایک لاکھ 57 ہزار 32 روپے ادا کیے۔

‏وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے 2 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

‏اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے 71 لاکھ 4 ہزار 209 روپے ٹیکس دیا۔

Advertisement

‏وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت  نے 87 ہزار 287 روپے انکم ٹیکس دیا۔

‏وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے 2 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

‏وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے 11 ہزار 853 روپے ادا کیے۔

‏علیم خان نے 11 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔

‏اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے 6 لاکھ 40 ہزار 909 روپے ٹیکس دیا۔

‏وزیر لائیو اسٹاک پنجاب حسنین بہادر دریشک نے 16 لاکھ 18 ہزار 496 روپے ٹیکس دیا۔

Advertisement

‏وزیر بیت المال پنجاب یاور عباس بخاری نے 8 لاکھ 29 ہزار 926 روپے ادا کیے۔

‏وزیر مواصلات بلوچستان عبدالرحمان کھیتران نے 12 لاکھ 43 ہزار 455 روپے ٹیکس دیا۔

‏وزیر پلاننگ بلوچستان ظہور بلیدی نے 6 لاکھ 54 ہزار 611 روپے ٹیکس دیا۔

‏وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے ایک لاکھ 44 ہزار 145 روپے ٹیکس دیا۔

‏ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان نے 66 ہزار 142 روپے انکم ٹیکس دیا۔

‏وزیر بلدیات خیبر پختونخوا فیصل امین گنڈا پور نے 7 لاکھ 79 ہزار 826 روپے ادا کیے۔

Advertisement

‏وزیر قانون خیبر پختونخوا فضل شکور خان نے 56 لاکھ 32 ہزار 940 روپے ٹیکس دیا۔

‏وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے 2 ہزار روپے ٹیکس اداکیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر