لالی ووڈ کی معروف فلم اسٹار صائمہ نور نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو حیران کردیا۔
گزشتہ دنوں صائمہ نور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس دوران ایک صارف کے عمر پوچھنے کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے ازراہِ مذاق جواب دیا کہ میں ابھی 12سال کی ہوں پھر انہوں نے بتایا کہ میری عمر 54 سال ہے۔
اداکارہ نے اس کے بعد ایک شعر بھی لکھا۔
اے ساقی تیرے مہ خانے میں کیا رکھا ہے
او بھائی عمر چھپانے میں کیا رکھا ہے
واضح رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔
اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
