Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی کو جلد کنٹرول کرنا ناگزیر ہے‘

Now Reading:

’ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی کو جلد کنٹرول کرنا ناگزیر ہے‘
چودھری پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی کو جلد کنٹرول کرنا ناگزیر ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی سے مخدوم بابر علی کی سربراہی میں پی ٹی آئی ملتان کے عہدیدار شوکت علی قریشی اور ن لیگی سینئر رہنما ڈاکٹر متین احمد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں شوکت علی قریشی اور ڈاکٹر متین احمد نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے خدمت کا سفر تیز کرنا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی کو جلد کنٹرول کرنا ناگزیر ہے، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لانا ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ مخلص کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتے، پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس، پیٹرولنگ پوسٹیں، مفت ادویات، کسانوں کو ساڑھے بارہ ایکڑ تک اراضی پر زرعی ٹیکس کی معافی، ٹیوب ویل کا آدھا بل ادا کرنا ہمارے کامیاب منصوبے ہیں۔

ملاقات میں مخدوم بابر نے چوہدری پرویزالہٰی کو ملتان میں تنظیم سازی بارے آگاہ کیا۔

مخدوم بابر علی نے کہا کہ لوگ آج بھی آپ کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہیں اور کسان آپ کیلئے دعاگو ہیں۔

دوسری جانب شوکت علی قریشی نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ کی جنوبی پنجاب کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر