
لاہور میں سوئی نادرن گیس ہیڈ آفس میں گیس صارفین کے لیے بذریعہ اسکائپ ای کچہری منعقد کی گئی۔
تفصیلات کےم طابق ای کچہری میں مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس علی جے ہمدانی نے براہ راست صارفین کی شکایات سُنیں۔
ترجمان کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے صارفین نے گیس پریشر، نئے کنکشن کے حصول اور بلنگ سے متعلق مختلف شکایات درج کروائیں، مینیجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی نے صارفین کو شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کروائی۔
ترجمان سوئی نادرن کا کہنا ہے کہ ریجنل اور ہیڈآفس میں ای کچہری کا سلسلہ ایک برس سے زائد عرصے سے جاری ہے جس سے صارفین کی بڑی تعداد نے اس سہولت سے استفادہ کیا ۔
سوئی ناردرن گیس کی سینیئر مینجمنٹ کے علاوہ تمام ریجنل مینیجرز بذریعہ ویڈیو کانفرنس میں موجودتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News