
افغان طالبان نے کابل میں ٹیکسی ڈرائیور کو موسیقی سننے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی مت سنو کیوں کہ یہ حرام ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ایک افغان طالبان دارالحکومت کابل میں ٹیکسی ڈرائیور کو موسیقی سننے پر اس سے گفتگو کرتے دیکھائی دے رہا ہے۔
طالبان ٹیکسی ڈرائیورسے کہتا ہے کہ ’’موسیقی مت سنو کیوں کہ یہ حرام ہے اور اگر خواتین کے ساتھ ان کے خاندان کا کوئی مرد نہ ہو تو انہیں ٹیکسی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دو۔‘‘
افغان طالبان کی تنبیہ کے بعد ٹیکسی ڈرائیور اقرار میں سر ہلاتا دکھائی دیتا ہے۔
AdvertisementTaliban’s brutality continues in Andarab. Today they brutally killed folkloric singer, Fawad Andarabi who simply was brining joy to this valley and its people. As he sang here “our beautiful valley….land of our forefathers…” will not submit to Taliban’s brutality. pic.twitter.com/3Jc1DnpqDH
— Masoud Andarabi (@andarabi) August 28, 2021
واضح رہے 28 اگست کو افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان جنگجوؤں نے ایک مشہور لوک فنکار اور موسیقار فواد اندرابی کو گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔
طالبان نے لوک فنکار کے سر پر گولی ماری تھی جس سے موقو پر ہی اس کی موت واقعے ہوگئی تھی اور واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News