بگ بیش لیگ(بی بی ایل) 2022 کا ٹائٹل پرتھ اسکورچرز نے اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی بی ایل کا فائنل پرتھ اسکورچرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں پرتھ اسکورچرز نے سڈنی سکسرز کو 79 رنز سے شکست دی۔
It’s raining orange under the roof! 🏆 #BBL11 pic.twitter.com/KZgodUli2C
— KFC Big Bash League (@BBL) January 28, 2022
فائنل میچ میں سڈنی سکسرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا،پرتھ اسکورچرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
پرتھ اسکورچرز کی جانب سے لیوری ایوانس 76 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،کپتان ایشٹون ٹرنر نے 54 رنز بنائے،ایشٹون آگر 15 جبکہ انگلس نے 13 رنز بنائے۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے ااسٹیو او کیفے اور نیتھن لیون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیکسن برڈ اور ہیڈن کیر نے 1،1 شکار کیا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سڈنی سکسرز کی ٹیم بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 92 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے ڈینئیل ہیوس 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،نکولس برتس 15 جبکہ جے لینٹون 10 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،سڈنے سکسرز کے 8 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔
پرتھ اسکورچرز کی جانب سے انڈریو ٹائی نے 3 اور 2 ریچارڈسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بہرینڈورف،ایشٹون ٹرنر،بیٹر اور ایشٹون آگر 1،1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
لیوری ایوانس کو 76 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ بین میکڈرموٹ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
