
کلائمیٹ چینج کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے، شیریں رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عوام میں مزید نااہل حکومت کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رہی۔
شیری رحمان نے جاری کردی ایک بیان میں کہا کہ دی اکانمسٹ کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، دی اکانمسٹ کی رپورٹ کے بعد عوام حکومت سے پوچھ رہی کیا اب بھی پاکستان خطے میں سستا ترین ملک ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا حکومت کی طرف سے خطے کے ممالک کے ساتھ مہنگائی کا موازنہ جھوٹ پر مبنی تھا، دی اکنامسٹ کی رپورٹ منی بجٹ سے پہلے کی ہے، منی بجٹ کے بعد مہنگائی کی صورت حال مزید بد تر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن وفاقی حکومت تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں، آئے روز کابینہ ارکان کے مہنگائی متعلق مضحکہ خیز بیانات سامنے آتے ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عوام میں مزید مہنگائی اور نااہل حکومت کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رہی ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ منی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنا باقی ہیں یہی وجہ ہے پیپلز پارٹی مہنگائی اور نااہل حکومت کے خلاف 27 فروری کو لانگ مارچ کرنے جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News