
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ تھر کے باسیوں کے لیے قانون کی ضرورت پڑے گی تو وہ بھی فراہم کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے مٹھی میں بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے لوگ محبت کرنے والے ہیں اورآپس میں باہمی محبت و رواداری کے ساتھ رہتے ہیں۔
جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ تھرکوالله تعالٰی نے کئی قدرتی معدنی وسائل سے نوازا ہے۔ مگردکھ کی بات یہ ہے کہ یہاں کے لوگوں کو حقوق نہیں مل رہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ تھرکی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ تھرکے باسیوں کو ان کے بنیادی حقوق ملنے چاہئیں جو ان کا آئینی حق ہے۔ تھرکےعوام کو بنیادی حقوق نہ ملنا بڑی نا انصافی ہوگی۔
جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ تھرایک خوبصورت علاقہ ہے اور تھر سے مجھے محبت ہے۔ تھرمیں سیاحتی، مویشیوں، لیبرانڈسٹری اورہاتھ کے ہنرکے فروغ کے لیے مواقع بہت زیادہ ہیں۔ اس کو فروغ اورسیاحتی مقامات کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ تھرکی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلیے انصاف ضرور ملے گا۔ عدلیہ تھرکےعوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردارادا کرتی رہے گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ تھر میں تعلیم اور صحت کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News