Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کو لوٹ کر کھانے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں، شہباز گِل

Now Reading:

ملک کو لوٹ کر کھانے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں، شہباز گِل
شہباز گِل

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹ کر کھانے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ درباری ملک سے فرار آقاؤں کے حکم پر منفی سیاست میں مصروف ہیں، ن لیگ کی آدھی قیادت مفرور اور آدھی سائلنٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا اپنا کورم ادھورا قیادت ناپید ہے، نااہل درباریوں اور آقاؤں کی ذاتی معیشت دگر گوں ہے، ملک کو لوٹ کو کھانے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ ملک کو تاریخی خسارے میں چھوڑنے والے عوام کی غربت کے اصل ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی اجلاس کا کورم پورا نہ ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب عوام مہنگائی کی چکی میں پسے گی تو انکا اپنا کورم پورا نہیں ہوگا۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ انکے اپنے اراکین اس عوام دشمن بجٹ کا حصہ بننا نہیں چاہتے، اپوزیشن تقرریں کر رہی ہے اور انکی فرنٹ لائن خالی ہے، جو وزیر اٹھتا ہے گالی دینے اور تنقید اور الزام دینے کے لئے اٹھتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ساڑھے تین چار سال ہوگئے آپ بتائیں کیا کیا ہے؟ چار سال میں مہنگائی، بے روز گاری اور قرضوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی حکومت پر الزام دینے کے علاوہ کیا کیا؟ مہنگائی کا طوفان لے آئے ہیں اس لئے اس بجٹ کا کوئی حصہ نہیں بننا چاہتا، وہ جو کورم پورا نہیں کرسکتے وہ بجٹ کیا پاس کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر