Advertisement
Advertisement
Advertisement

مری واقعہ وزیر اعظم کے لاڈلے وزیر اعلیٰ کی نااہلی کا نتیجہ ہے ، اویس شاہ

Now Reading:

مری واقعہ وزیر اعظم کے لاڈلے وزیر اعلیٰ کی نااہلی کا نتیجہ ہے ، اویس شاہ

سید اویس شاہ نے کہا ہے کہ مری واقعہ وزیر اعظم کے لاڈلے وزیر اعلیٰ کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے کہا ہے کہ ساری رات لوگ مدد کے لیے چیختے رہے اس وقت ضلع اور صوبائی انتظامیہ کہاں تھی؟

انہوں نے کہا کہ سیاست نہیں کررہے ہیں ، ہمارے پاکستانی شہید ہوئے ہیں ، محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتایا تھا تو کیوں انتظامات نہیں کئے۔

 سید اویس شاہ نے کہا ہے کہ ٹھیک ہے ، برف باری بہت زیادہ ہوئی ہے لیکن لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے انتظامات کیوں نہیں کئے گئے ، اب وقت ہے سنبھل جائیں مزید موسم خرابی کی پیشگوئی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مری پر انکوئری کا حکم دے دیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی ہے ، پاک فوج نے پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے مری میں 4ریلیف کیمپس قائم کردیے ہیں ، ریلیف کیمپس ملٹری کالج مری،جھیکا گلی،اے پی ایس کلڈنہ، اسٹیشن سپلائی ڈپو سنی بینک میں قائم کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ سے تعاون کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، پاک فوج کے انجینیئرز اور مشینری مری ڈویژن انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر